حیدر آباد: گھر کی دیوار گرنے سے 2 بھائی جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں میں 18 سالہ فیضان سیکنڈ ایئر اور 14 سالہ فرقان آٹھویں جماعت کے طالب علم تھے

اتوار 19 جون 2016 16:29

حیدر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جون ۔2016ء) حیدر آباد کے علاقہ کچہ قلعہ میں ایک گھر کی دیوار گرنے سے 2 بھائی جاں بحق ہو گئے ہیں۔ واقعہ کے بعد علاقہ کی فضا سوگوار ہو گئی ۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والوں میں 18 سالہ فیضان سیکنڈ ایئر اور 14 سالہ فرقان آٹھویں جماعت کے طالب علم تھے ، جو سحری کرنے کے بعد اپنے گھر کے صحن میں دیوار کے ساتھ چارپائی پر سو رہے تھے کہ اچانک ساڑھے 4 فٹ کی دیوار گر گئی ۔ واقعہ کے بعد دونوں بھائیوں کو سول ہسپتال حیدر آباد پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دونوں بھائیوں کی موت کی تصدیق کر دی۔ میتیں علاقہ میں پہنچیں تو گھر میں کہرام مچ گیا اور علاقہ کی فضا سوگوار ہو گئی۔ جاں بحق دونوں بھائیوں کے والد محمد افضال ایک غریب پک اپ ڈرائیور ہے ۔