تمام افواہیں اب ختم ہونی چاہئیں،انشاء اﷲ آئند ہ ضلع ناظم شیخ یعقو ب ہو نگے،مولانا عبید الرحمان

اتوار 19 جون 2016 16:10

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جون ۔2016ء ) جے یو آئی ف کے سینئر نا ئب امیر و ڈسٹرکٹ کونسل میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبید الرحمان نے کہا ہے کہ ضلع ناظم عزیز اﷲ علی زئی کی نا اہلی اور اقر با ء پر وری کی وجہ سے پی ٹی آئی کے ڈسٹرکٹ ممبرا ن کی اکثر یت نے جما عت اسلامی ، اے این پی ، پی پی پی ، جی 6 اور جی 5 گرو پ نے انہیں مٹا نے کا فیصلہ کر لیا ہے آئند ہ ضلع ناظم انشاء اﷲ شیخ یعقو ب ہو نگے اس حوا لے سے افوا ہیں اب ختم ہو نی چاہیے وہ نیشنل کلب جے یو آئی ف کے رہنما ء شیخ محمد یعقو ب کی جا نب سے ڈسٹرکٹ ممبرا ن و صحا فیو ں کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر کی تقر یب سے خطا ب کر رہے تھے تقر یب میں ملک فتح شیر ، فتح اﷲ میانخیل ، ملک سیف اﷲ ، یونس گنڈ ہ پور ، عبداﷲ گنڈہ پور ، سجا د شیرا زی ، مخدو م احمد علی شا ہ ، احمد خان کامرانی، ناہید بخا ری ، گلشن آراء سمیت ڈسٹرکٹ ممبرا ن و صحا فیو ں کی بڑی تعداد نے شر کت کی ، مولانا عبید الرحمان نے کہا کہ شیخ یعقو ب کے ضلع ناظم بننے کے بعد تمام فیصلے مشاورت سے ہو نگے اور مساویانہ بنیا د پر تمام مر د و خوا تین ممبرا ن کو انکے حقوق دیئے جائینگے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ممبر ان کی اکثر یت ہمارے ساتھ ہے ان پر ڈ یفکشن کلاز لا گو نہیں ہو تی ہم اپنے ساتھیوں کا دفاع کر نا جانتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں ہمارے قانونی حقوق نہیں دیئے گئے تو ہم نے عدا لت کا دروازہ کھٹکھٹا یا اور عدا لت نے ضلع ناظم کے غیر قانونی ٹینڈرز کے خلاف حکم امتنا عی جاری کر دیئے انہوں نے کہا کہ ہم نے ضلع ناظم عزیز اﷲ سے تعاون کی با رہا پیشکش کی لیکن وہ تیار نہ تھے تقر یب سے خطا ب کر تے ہو ئے متوقع ضلع ناظم جے یو آئی کے رہنماء شیخ محمد یعقو ب نے کہا کہ تمام جما عتو ں و گرو پو ں کے ڈسٹرکٹ ممبران کا شکر یہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ میں ممبران کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچا ؤ نگا ؤانکے اعتما د پر پورا اتروں گا تمام فیصلے مشاورت سے کئے جائیں گے عزیز اﷲ کی طر ح یکطر فہ ٹریفک نہیں چلا ئیں گے تقر یب سے خطا ب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ملک فتح شیر نے کہا کہ ہمیں عزیز اﷲ علیزئی نے مجبور کیا کہ انکے خلاف عد م اعتما د کریں انہوں نے کہا کہ عزیز اﷲ خا ن بوکھلا ئے ہو ئے ہیں شیخ یعقو ب کی قیمت لگا نے کی بات کرتے ہیں وہ اپنی قیمت بتا ئیں لیکن انکو پتہ ہو کہ وہ اب کھوٹے سکے ہیں انکی قیمت کوئی نہیں لگائے گا انہوں نے کہا کہ ضلع ممبرا ن کو اعتما د میں لیکر فیصلے کر نا ہر ضلع ناظم کا فر ض ہے تقر یب سے خطا ب کرتے ہو ئے جما عت اسلامی کے فتح اﷲ خان میانخیل نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کونسل میں موجو د تمام جماعتوں کا شیخ یعقو ب پر اعتما د اچھا شگو ن ہے امید ہے کہ آئندہ نئی ضلع حکومت ضلع کے مفاد میں بہتر ین کام کریگی اور شیخ یعقو ب ممبرا ن کے اعتما د پر پورا اتریں گے جما عت اسلامی انکے ساتھ مکمل تعاون کریگی تقر یب سے خطا ب کرتے ہوئے پی پی پی کے محمد حنیف پیپا ، پی ٹی آئی کے عبدالحکیم شا ہ ، اے این پی کے مخدو م احمد علی شا ہ اور پی ٹی آئی کے یونس خا ن گنڈہ پور نے کہا کہ جو ضلع ناظم بھی عزیز اﷲ علیزئی کے قدمو ں پر چلے گا اسکا برا حا ل ہوگا عزیز اﷲ علی زئی ممبرا ن کا ٹیلیفون اٹینڈ کر نا بھی گوارا نہیں کر تے تھے سمیع اﷲ علی زئی اور بیورو کریسی نے انکا بیڑا غر ق کیا انہوں نے کہا کہ شیخ یعقو ب کو اس وقت ایوان کی بھاری اکثریت کی تائید حاصل ہے جلد عزیز اﷲ علیزئی کو ضلع نظامت سے ہٹائینگے ایوا ن کی اکثر یت کا اعتما د کھو چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :