طاہر القادری کا دھرنا ایک بار پھر ناکا ہوگیا ،(ن) لیگ ترقی کاسفر جاری رکھے گی‘ میاں عرفان دولتانہ

عمران خان نے تین سالوں میں دھرنے دینے کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا ،وہ نہیں چاہتے کہ ملک ترقی کرے

اتوار 19 جون 2016 15:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جون ۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ طاہر القادری کا دھرنا ایک بار پھر ناکا ہوگیا ،مسلم لیگ (ن) ترقی کاسفر جاری رکھے گی،عمران خان نے تین سالوں میں دھرنے دینے کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا ،وہ نہیں چاہتے کہ ملک ترقی کرے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ دھرنے دینے والوں کو عوام نے مسترد کردیا ہے ، مئی2014ء میں قادرآباد پروجیکٹ پر کام شروع ہوا تو اس کے فوراً بعد دھرنے دےئے گئے جس نے ملک کی معاشی حالت کا دھڑن تختہ کیا۔توانائی کے منصوبوں میں تاخیر پیدا کی جب دھرنے ختم ہوئے ، غیر یقینی کی صورتحال دور ہوئی تو چین کے صدر پاکستان کے دورے پر آئے اورتوانائی سمیت متعدد معاہدوں پر دستخط ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :