تحریک انصا ف کے پی پی 7راولپنڈی سے رکن اسمبلی محمد صدیق خان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

اتوار 19 جون 2016 15:51

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جون ۔2016ء) پاکستان تحریک انصا ف کے پی پی 7راولپنڈی سے رکن اسمبلی محمد صدیق خان اتوار کی علی الصبح دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ۔صدیق خان پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی غلام سرور خان کے بھائی تھے ۔بتایا گیا ہے کہ محمد صدیق خان کو سحری کے وقت اچانک دل کا دورہ پڑا جس پر انہیں نجی ہسپتال لیجایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے ۔

(جاری ہے)

صدیق خان 1956ء میں ٹیکسلا میں پیدا ہوئے اور انہوں نے بی اے تک تعلیم حاصل کی ۔ وہ 1990ء میں ممبر ڈسٹرکٹ کونسل راولپنڈی ،2001سے 2005اور 2007ء تک تحصیل ناظم ٹیکسلا بھی رہے ۔وہ 2013ء کے عام انتخابات میں حلقہ پی پی 7راولپنڈی VIIسے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور قائمہ کمیٹیوں برائے تحفظ ماحولیات اور داخلہ میں بھی شامل تھے۔ ان کے ایک بھائی غلام سرور خان قومی اسمبلی کے رکن ہیں جبکہ ایک بھائی محمد شفیق خان گزشتہ پنجاب اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :