شمالی افغانستان میں ڈرون حملہ میں 8عسکریت پسند ہلاک

اتوار 19 جون 2016 15:43

قندوز ۔ 19 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 جون ۔2016ء) شمالی افغانستان میں ڈرون حملہ میں 8عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فوج کے ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ روز ضلع آرچی میں امریکی جاسوس طیارے نے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اس حملے میں قاری علی نامی ایک کمانڈر سمیت 8افراد ہلاک ہوگئے ،ہلاک ہونے والے ارکان کا تعلق طالبان گروپ سے بتایا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :