حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن کا ہوپ اور وزارت مذہبی کے درمیان کامیاب مذاکرات کا خیر مقدم

اتوار 19 جون 2016 15:41

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جون ۔2016ء) حج آگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ہوپ) کے صوبائی چیئر مین حافظ شفیق کاشف نے ہوپ اور وزارت مذہبی امور کے درمیان کامیاب مذاکرات کا خیر مقدم کر تے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب کا مقصد حاجیوں کی خدمت ہے لہذا وزارت مذہبی امور کے حکام کی طرف سے حج آرگنائزرز کے تحفظات دور کرنا اور ڈیڈ لاک کا خاتمہ خوش آئندہ ہے انہوں نے کہا کہ حج آرگنائزرز سعودی عرب میں اپنے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے جلد سعودی عرب روانہ ہونگے اور سعودی وزارت حج اور وزارت مذہبی امور پاکستان کی تعلمات کی روشنی میں عازمین حج کو معیاری خدمات فراہم کریں گے ۔

(جاری ہے)

حافظ شفیق کاشف نے کہا کہ حج آرگنائزرز حج آپریشن کو متاثر نہیں ہونے دیں گے اور پرائیویٹ حج سکیم کے تمام حجاج اپنے شیڈول کے مطابق فریضہ حج کے لیے روانہ ہونگے حافظ شفیق کاشف نے وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف ،سیکرٹری مذہبی امور سہیل عامر مرزا کی ہوپ کے ساتھ غیر مشروط تعاون اور کامیاب مذاکرات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے اطمینان بخش قرار دیا کہ اس کی مدد سے حاجیوں میں پائی جانے والی تشویش دورہو جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :