چاغی،تاجروں اور عوام نے بجٹ مسترد کر دیا

ق

اتوار 19 جون 2016 15:38

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جون ۔2016ء) موجودہ وفاقی حکومت کی حالیہ بجٹ سے تمام چھوٹے بڑے تاجر ناخوش غریب اور ملازم طبقہ نے بھی اس بجٹ کو مستر کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق ضلع چاغی سیاسی ،سماجی ،ملازم طبقہ ،اور کاروباری اور تاجر برادری نے بتایا موجودہ وفاقی حکومت نے ہر بجٹ میں عوام کے سینے میں چورا گھونپ دیا ہے حالیہ بجٹ میں ایک دفعہ پر ٹیکس لگا کر غریب عوام پر مزید بوجھ ڈال دیا ۔

حالیہ وفاقی بجٹ سے ملک بھر کے عوام نے بہت سے امیدیں لگا رکھے تھے مگر بجٹ ایک دفعہ پر عوام دشمن بنا ،جس سے عوام کو کسی قسم کا فائدہ نہیں ہے بلکہ عوام کے اوپر مزید ٹیکس کا بوجھ ڈال ڈیا گیا ۔عوامی حلقوں نے نواز شریف کی حکومت کومکمل طور پر ناکام قرار دیا اور انکا کہنا تھا نواز شریف کی حکومت جب بھی آتی ہے اس ملک میں مہنگائی اپنی عروج پر پہنچ جاتی ہے۔

(جاری ہے)

خصوصا ملازم اور چھوٹے کاروباری لوگ نان شبینہ کے محتاج ہوجاتے ہیں ۔انہوں نے کہا بجلی ،گیس ،خوردونوش اشیاء ،اور مختلف روزمرہ چیزوں پر ٹیکس لگانے سے ملک کے عام لوگ متاثر ہورہے ہیں مجموعی طور پر موجودہ وفاقی حکومت کا یہ تیسرا بجٹ تھا پیش ہوا جس میں ٹیکسوں کی بوجھ عوام پر ڈالنے کے بغیر اور کچھ بھی نہیں تھا ۔جس سے عوام کو کوئی ریلیف نا مل سکی ۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے ہر فرد مہنگائی سے پریشان ہے غریب اور ملازم لوگ عید کی خوشیاں اپنی بچوں تک نہیں دے سکتے ہیں ۔رمضان المبارک میں مہنگائی اور عید کو اپنی بچوں کے لیے کپڑے اور عید کے سامان خریدناکسی غریب اوربیس سے پچیس ہزار روپے تنخوا لینے والے ملازم کے دستک سے باہر ہے ۔انہوں نے کہا موجودہ وفاقی حکومت کے تمام پالیساں غریب عوام کی منہ سے نوالہ چھیننے کی مترداف ہیں ۔

متعلقہ عنوان :