Live Updates

سوراب،گدرمیں واپڈااہلکاروں نے رمضان المبارک کے حوالے سے حکومتی احکامات کی دھجیاں اڑادی

اتوار 19 جون 2016 15:35

سوراب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جون ۔2016ء) گدرمیں واپڈااہلکاروں نے رمضان المبارک کے حوالے سے حکومتی احکامات کی دھجیاں اڑادی،سحروافطارسمیت اکثراوقات میں بجلی غائب ،من پسندفیڈرزپربلاتعطل بجلی فراہم کرکے شہری صارفین کواذیت میں مبتلاکیاگیاہے ،عوامی حلقوں کامتعلقہ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ ،تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بھی گدرگریڈاسٹیشن کے کرپٹ عملہ کاقبلہ درست نہ ہوسکا،روزہ داروں کوتکلیف دینامعمول بنالیئے ، ایک جانب حکومت پورے ملک میں سحروافطارکے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کااعلان کرچکی ہے مگرگدرمیں واپڈااہلکار مذکورہ احکامات کودیدہ دلیری کے ساتھ پامال کرکے اپنے اجارہ داری کاسلسلہ برقراررکھ چکے ہیں ،واپڈاکی زیادتیوں کے ستائے شہری میرتاجل سمالانی اوردیگرنے صحافیوں کوبتایاکہ گدرگریڈاسٹیشن کے اہلکاراپنی آمدنی میں اضافے کے لیئے من پسندزرعی فیڈرزپربلاتعطل بجلی فراہم کرکے سارابوجھ عام صارفین اورشہری فیڈرزپرڈال رہے ہیں ٹوبہ سمیت دیگرشہری علاقوں کے فیڈرزپر معمول سے زیادہ لوڈشیڈنگ کرکے لوگوں کواذیت دی جارہی ہے ،شہریوں کاکہناتھاکہ گدرمیں واپڈااہلکاروں نے کئی عرصوں سے اپنی غیرقانونی اجارہ داری قائم کی ہیں جوبجلی کو علی الاعلان اپنی کمائی کازریعے بناچکے ہیں کچھ عرصہ قبل تمام علاقوں کو مساویانہ بجلی فراہم کرنے کے جرم میں چندملازمین کابلاجوازتبادلہ کروایاگیاجومخصوص گروپ کی اجارہ داری کی واضح عکاسی کرتی ہے ،گدرکے عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ بلوچستا ن اورچیف ایگزیکٹوکیسکوسے اپیل کی ہے کہ وہ گدرمیں بجلی کی غیرمساویانہ فراہمی اورملوث ہلکاروں کی من مانی کانوٹس لیکرشہریوں کودرپیش اذیت سے چھٹکاردلائیں۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :