جنڈالہ،طویل ترین لوڈشیڈنگ ، عوام سڑکوں پر نکل آئیں ،احتجاجی مظاہرہ

اتوار 19 جون 2016 15:35

جنڈالہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جون ۔2016ء) آزاد کشمیر یونین کونسل ٹائیں اور بنگوئیں کے موضعات ،گہل ، پٹولہ ،تھلہ، مورین، تمروٹہ ، کالاکھیتر میں بجلی کی طویل ترین لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے اور تھلہ بازار میں عوام علاقہ کا احتجاجی مظاہر ہ ، لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کے معاملہ یکسو نہ ہونے کی صورت میں جمعہ 24 جون کو ٹائیں ڈھلکوٹ روڈ بند کر کے احتجاج کر نے کا اعلان ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما اسد کبیر ، سردار مرتضی ، لیاقت حسین اور دیگر نے کہا کہ محکمہ برقیات سفید ہاتھی بن چکا ہے ، فریج تو درکنار پنکھے بھی نہیں چلتے ، رمضان میں ایک طرف سورج گولے برسا رہا ہے جبکہ دوسری جانب محکمہ برقیات بھی اپنی روایتی کارگزاری یعنی لوڈشیڈنگ سے پیچھے نہیں ہے ،۔

(جاری ہے)

24 گھنٹو ں میں بجلی صرف 3 گھنٹے دی جاتی ہے جبکہ 21 گھنٹی روزانہ بجلی بند ہتی ہے ، بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا بدترین بحران یک عرصہ سے جاری ہے سحر افطار اور تراویح کے اوقات میں بھی بجلی بند رہتی ہے شدید گرمی کے باعث بچو ں اور روزہ داروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ،کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے دعوے کرنے والے حکمرانوں کی ناکامی بالکل واضع ہے حکمران اپنے قول و فعل کے تضاد پر غور کریں اور حالیہ بد ترین لوڈ شیڈنگ پر مستعفی ہو جائیں ۔

کم وولٹیج اور باربار ٹرپنگ کی ستائی ہوئی عوام نے محکمہ برقیات سے مطالبہ کیا ہے کہ اذیت ناک صورت حال سے نکلنے کے لئے ایک آفر ہے بے شک 20 گھنٹے بجلی بند رکھو جو باقی وقت بچتا ہے اس میں تو وولٹیج پوری دے دو ہم راضی ہیں اب صورت حال یہ ہے کہ عوام 24گھنٹے اذیت میں گزار رہے ہیں جن اوقات میں بجلی بندہوتی ہے تو ہے مگر جب آتی ہے تو نہ آنے جیسی ہوتی ہے کوئی برقی آلہ کام نہیں کرتا۔

متعلقہ عنوان :