گھوٹکی میں ، سودخوروں کے خلاف بھرپور آپریشن کی تیاریاں

اتوار 19 جون 2016 15:33

میرپورماتھیلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جون ۔2016ء) ضلع گھوٹکی میں جرائم پیشہ افراد کے بعد سودخوروں کے خلاف بھرپور آپریشن کی تیاریاں،ضلع بھر میں موٹر سائیکل ،کار شورومز مالکان کے خلا ف بھرپور ایکشن لینے کے لئے ایس ایس پی آفس میرپور ماتھیلومیں شورومز مالکان اور نقد اور ادھارپر لینے والے ہزاروں افراد سے شکایتی درخواستیں طلب کرلی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلع گھوٹکی میں گزشتہ کئی سالوں سے سینکڑوں موٹر سائیکل شورومز ہزاروں افراد کو ادھار پر بھاری قیمتوں پر موٹر سائیکلیں فراہم کررہے ہیں جس سے ہزاروں افراد سود پر سود دیتے ہوئے مقروض ہورہے ہیں جبکہ شورومز مالکان اس کاروبار سے امیر سے امیر تر ہورہے ہیں بتایا جاتا ہے کہ مقروض شخص اپنا قرض اتارنے کے لئے ایک موٹرسائیکل جس کی اصل مالیت30ہزار سے زائد نہیں ہوتی وہ 60ہزار سے 70ہزار روپے میں ادھار پر لیکر 30ہزار روپے نقد میں فروخت کرکے اپنی فوری ضرورت پوری کرتے ہیں اور40ہزار روپے کا مقروض رہتا ہے جو کہ سالوں میں بھی نہیں اتار سکتا اور پھر وہ دوسری موٹر سائیکل خرید کرتا ہے اس طرح وہ دلدل میں پھنس جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

ضلع بھر میں اس صورتحال پر ایس ایس پی گھوٹکی نے متاثرین سے درخواستیں طلب کی ہیں کہ وہ ان شورومز مالکان کو اصل رقم واپس کریں پولیس ان کا ساتھ دے گی۔دوسری جانب ہفتہ کے روز میرپورماتھیلو میں شورومز مالکان نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ان کے رہنماؤں حاجی ناصر آرائیں،بہادر بوزدار نے کہا کہ یہ ہمارے ساتھ ناافصانی ہے جس کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :