کراچی سے گرفتا ر دہشت گردکے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات

اتوار 19 جون 2016 15:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جون ۔2016ء) کالعدم تنظیم کے دہشت گردنے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات، ملزم کا دہشتگردی کے متعدد واقعات میں ملوث ہونے کا امکان ہے۔ دہشت گرد کو گزشتہ دنوں ناظم آباد نمبر 1سے گرفتارکیا گیا تھا۔ گرفتار ملزم عبدالسمیع حال ہیں میں بیرون ملک سے تعلیم حاصل کرکے کراچی پہنچاتھا۔

(جاری ہے)

ملزم کراچی بڑی جامعات میں دہشت گردی سے متعلق نوجوانوں کا برین واش کرتا تھا۔

گرفتار ملزم سے حساس نوعیت کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ کالعدم تنظیم کے کراچی میں امیر عبدالسلام کے حکم پر کارروائی کرتا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم عبدالسلام عرف علی کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے، جلد گرفتار کرلیا جائیگا، ملزم سانحہ صفورا سمیت سنگین مقدمات میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو مطلوب ہے۔

متعلقہ عنوان :