کراچی ،مختلف علاقوں سے 6 ملز ما ن گرفتا ر

اتوار 19 جون 2016 15:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جون ۔2016ء) کراچی میں پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران 6 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ اورنگی ٹاون مومن آباد میں کارروائی کر کے 3 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان اویس اور نوید اقدام قتل جبکہ ملزم شاہ نواز اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے۔بلدیہ ٹاون میں پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران 2 اشتہاری گرفتار کر لیے گئے۔ جبکہ لیاری چاکیواڑہ سے کار لفٹر معین کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم 17 سے زائد کار لفٹنگ کی وارداتوں میں ملوث ہے۔

متعلقہ عنوان :