یتیم اور لاچار بچوں کی مدد کرنا عبادت سے کم نہیں، علی محمد خان

اتوار 19 جون 2016 15:05

پشاور۔19جون( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 جون ۔2016ء )رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہ اسلام نے یتیم کی مدد اور انسانیت کی خدمت کا درس دیا ہے ، ہمیں اسلامی تعلیمات کے مطابق یتیم و لاچار بچوں کی کفالت کرنی ہوگی جس میں دونوں جہانوں کی کامیابی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی مردان کے زیر اہتمام یتیم اور لاچار بچوں میں رمضان و عید الفطر پیکج تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی مردان سماجی میدان میں بہت بڑا کام کر رہی ہے ابتلاء کے اس دور میں یتیم اور لاچار بچوں کی مدد کرنا عبادت سے کم نہیں اور جو لوگ یہ فریضہ انجام دے رہے ہیں وہ قابل تحسین ہے۔ تقریب میں یتیم و لاچار بچوں میں رمضان و عیدالفطر پیکج تقسیم کیا گیا