حکیم اﷲ محسود کے بھائی اورچچانے چند طالبان کمانڈروں سمیت خودکو فورسزکے حوالے کردیا

اعجاز محسود،خیرمحمد نے طالبان کمانڈروں سمیت افغان سرحد کے قریب شہیدانوں ڈنڈ کے علاقے میں گرفتاری دی،ٹل کے سیکورٹی قلعہ منتقل

اتوار 19 جون 2016 14:13

کرم ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جون ۔2016ء) سابق طالبان سربراہ حکیم اﷲ محسود کے بھائی اعجاز محسود اورچچا خیر محمد نے رضاکارانہ طورپر اپنے آپ کو سیکورٹی فورسزکے حوالے کردیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کی رات حکیم اﷲ محسود کے بھائی اعجاز محسود اورچچا خیر محمد سمیت چند طالبان کمانڈرزنے ہفتہ کی رات کو کرم ایجنسی میں اپنے اپ کو مقامی سیکورٹی اہلکاروں کے حوالے کردیا،ذرائع کے مطابق اپنے آپ کو حوالگی کے بعد تمام افرادکو ضلع ہنگوکے علاقہ ٹل میں سیکورٹی فورسز کے ایک قلعہ میں منتقل کردیاگیا،بتایاگیا ہے کہ افغان سرحد کے قریب حکیم اﷲ محسود کے بھائی اورچچا نے چند کمانڈروں سمیت شہیدانوں ڈنڈ کے علاقے میں اپنے آپ کو سیکورٹی حکام کے حوالے کیا تاہم یہ فوری معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ لوگ افغانستان سے پاکستان میں داخل ہوئے تھے یا اسی علاقے میں پھررہے تھے اورکہیں چھپے ہوئے تھے ، سیورٹی ذرائع کا کہناہے کہ کورم ایجنسی میں افغان سرحد کو ہفتے کی شام کو کھولا گیا تھا یہ سرحدی پوائنٹ بھی طورخم پر کشیدہ حالات کی وجہ سے بند کردیاگیا تھا،یادرہے کہ شمالی وزیرستان میں حکیم اﷲ محسودنومبر2013میں امریکی ڈرون حملے میں ماراگیاتھا۔

متعلقہ عنوان :