انسپائر پاکستان کا انسانی حقوق کیلئے خصوصی پروگرام کا انعقاد

اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور طلبا ء نے بڑی تعداد میں شرکت کی

اتوار 19 جون 2016 14:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جون ۔2016ء) انسپائر پاکستان نے عوام میں انسانی حقوق کا شعور بیدار کرنے کے لئے اسلام آباد کے مختلف تعلیمی اداروں میں اپنے پروگرام کئے جہاں انہوں نے طالبعلموں کو بنیاد ی انسانی حقوق سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ آئین پاکستان کی روشنی اور عالمی منشور کے مطابق اپنے حقوق کا کس طرح تحفظ کر سکتے ہیں ، اس موقع پر ان میں انسانی حقوق سے متعلق معلومات پر مبنی لٹریچر بھی تقسیم کیا گیا ،انسپائر پاکستان نے ریڈیو میں اشتہارات کے ذریعے شعور اجاگر کرنے کے لئے ایک عوامی پیغام تیار کیا تھا جسے اردو اور انگریزی زبان میں مشتہر کیا گیا ، یہ اجتماعات قائد اعظم یونیورسٹی ، اسلامی یونیورسٹی ، اقراء یونیورسٹی ، اسلام آباد سکول آف لاء اور شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی میں منعقد کئے گئے جس میں بڑی تعداد میں ان اداروں کے فکلٹی ارکان اور طلباء نے شرکت کی ، یہ پروگرام انسپائر پاکستان اور ا ٓسٹریلین ہائی کمیشن کے تعاون سے منعقد کئے گئے تھے ، ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے بھی پروگراموں میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے انسانی حقوق کا شعور بیدار کرنے کے سلسلے میں تنظیم کی کوششوں کو سراہا اور مبارکباد پیش کی ۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت دنیا بھر میں خواتین کے حقوق کی وکالت اور گڈگورننس کے فروغ اور جمہوری اداروں کے استحکام کیلئے اپنا بہترین ریکارڈ رکھتی ہیں ۔ اجلاس سے ا نسپائر پاکستان کے سی ای او قیصر ایم صدیقی ، ڈائریکٹر کاشف ایم خان ، خسروپرویز خان ، عطا ء المصطفیٰ ، ڈاکٹر سید قندیل عباس کے علاوہ دیگر شخصیات نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :