تھانہ نشاط آباد کے حدو د میں ایک نہر سے دستی بم برآمد ہوا ہے جسے ناکارہ بنادیا گیا

اتوار 19 جون 2016 13:55

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جون ۔2016ء) تھانہ نشاط آباد کے حدو د میں ایک نہر سے دستی بم برآمد ہوا ہے جسے ناکارہ بنادیا گیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق بھل صفائی مہم کے دوران نہر سے دستی بم ملا جس کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کیا گیا ۔

(جاری ہے)

شہر میں بھل صفائی مہم جاری ہے جس کے باعث نہر خشک تھی اور بچے نہر میں دستی بم کو کھلونا سمجھ کر کھیل رہے تھے تاہم واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور بچوں سے دستی بم قبضے میں لیکر بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کیا گیا جنہوں نے اسے ناکارہ بنادیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد نہر کے دیگر حصوں کی تلاشی شروع کردی گئی ۔

متعلقہ عنوان :