Live Updates

کراچی میں رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں اسٹریٹ کرائمز میں اضافہ دیکھا گیا

دس روز میں 804 شہری موٹرسائیکلوں سے محروم ہوگئے 784 شہریوں سے موبائل فونز چھینے گئے

اتوار 19 جون 2016 13:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جون ۔2016ء) صوبائی دارالحکومت کراچی میں رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں اسٹریٹ کرائمز میں اضافہ دیکھا گیا میڈیا رپورٹ کے مطابق دس روز میں 804 شہری موٹرسائیکلوں سے محروم ہوگئے۔موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں 19 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔784 شہریوں سے موبائل فونز چھینے گئے ۔موبائل چھیننے کی وارداتوں میں14فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک کے ابتدائی دس دنوں میں جرائم پیشہ عناصر بلا خوف و خطر شہر میں سرگرم ہو گئے، اب تک 784 شہریوں کو انکے موبائل فونز سے محروم کیا جاچکا ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 14 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ سال رمضان کے پہلے عشرے میں 647 موبائل فون چھینے گئے تھے،804 موٹرسائیکلیں بھی چوری یا شہریوں سے چھینی جاچکی ہیں جو گزشتہ سال سے 19 فیصد زیادہ ہیں رواں سال 41 گاڑیوں سے شہری محروم ہوچکے ہیں۔گزشتہ سال اس عرصے میں 63 گاڑیاں چھینی یا چوری کی گئی تھیں۔اسٹریٹ کرائم کے بڑھتے ہوئے اس گراف کو پولیس کا رمضان سیکیورٹی پلان بھی نہیں روک سکا ۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات