فیصل آباد ، مقامی اخبار کے چیف ایڈیٹر کی فیملی کو دن دیہاڑے ڈ اکوو ں نے لو ٹ لیا

اتوار 19 جون 2016 13:23

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جون ۔2016ء) فیصل آباد کے بارونق علاقہ پیپلز کالونی میں مقامی اخبار کے چیف ایڈیٹر کی فیملی کو دن دیہاڑے مسلح ڈاکوؤں نے لوٹ لیا ۔ پیپلزکالونی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تاحال پولیس کسی ٹی وی کیمرے میں شناخت ہونے والے ڈاکوؤں کو گرفتار نہیں کر سکی ۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق مقامی روزنامہ کے چیف ایڈیٹر میاں شاہد گوگی کی والدہ اور اہلیہ کار میں سوار ہو کر خریدو فروخت کے لئے شہر گئے تھے واپسی پر جب ان کی گاڑی گھر کے باہر پہنچی تو اچانک دو موٹر سائیکل سوار نقاب پوش ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر میاں شاہد گوگی کی والدہ اور ان کی اہلیہ سے لاکھوں روپے کے زیورات ، نقدی اور دو عدد موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے یہ آمر قابل ذکر ہے کہ فیصل آباد شہر اور گردو نواح میں روزانہ ڈکیتی ، راہزنی اور سٹریٹ کرائم کی سینکڑوں وارداتیں ہو رہی ہیں جبکہ پولیس ان وارداتوں میں ملوث جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرنے میں بری طرح ناکام ہے

متعلقہ عنوان :