حیدر آباد پولیس کا ون ویلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 400سے زائد نوجوان گرفتار

اتوار 19 جون 2016 12:36

حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جون ۔2016ء ) حیدر آبا د پولیس نے مختلف علاقوں میں ون ویلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کرکے 400سے زائدنوجوانوں کو گرفتا ر کر لیا۔

(جاری ہے)

حیدر آباد پولیس نے ون ویلنگ کی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے 400سے زائد نوجوانوں کو گرفتا ر کر لیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑکوں کی عمریں 12سے 15سال کے درمیان ہیں جو مختلف شاہراہوں پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور ون ویلنگ جیسے خطرناک سٹنٹ کر رہے تھے تاہم ان میں سے کم عمر لڑکوں کو شخصی ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر کیخلاف مقدما ت درج کر لیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :