جامشور، ایمبولینس پرٹرالر گرنے سے ایک ہی خاندان کے5افراد جاں بحق،تین زخمی

اتوار 19 جون 2016 12:34

جامشور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جون ۔2016ء ) جامشورو سن کے قریب ایمبولینس پر ٹرالر گرنے سے بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق جامشورو سن کے قریب تیز رفتاری کے باعث ٹرالر ایمبولینس پر گرگیا جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق تین اور زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق مقتولین کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ ایمبولینس میت لے کر کراچی سے احمد پور جارہی تھی جبکہ ایمبولینس سے میت اور زخمیوں کو نکال کرزخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :