امریکا :مالی مدد کے بدلے میں والدین نے چودہ سالہ لڑکی مالدار زمیندار کو ”تحفہ“میں دیدی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 19 جون 2016 12:10

امریکا :مالی مدد کے بدلے میں والدین نے چودہ سالہ لڑکی مالدار زمیندار ..

پٹس برگ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19جون۔2016ء)امریکہ میں والدین کی جانب سے معاشی مدد کے بدلے میں 14 سالہ لڑکی کو بڑی عمر کے ایک شخص کو بطور” تحفہ “دینے کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمہ قائم کیا گیا ہے۔پولیس نے نے 43 سالہ ڈینیئل اور اس کی 42 سالہ بیوی سیویلا کوگرفتار کیا جو اس نوجوان لڑکی کے والدین ہیں۔پولیس نے 51 سالہ لِی کیوپلان کو بھی حراست میں لیا ہے۔

پنسلوینیا میں واقع اس شخص کے گھر سے چھ ماہ سے 18 سالہ کی عمر کی مزید 11 لڑکیاں برآمد کی گئیں۔

(جاری ہے)

کاپلان پر دس مختلف جرائم کی فرد جرم عائد کی گئی ہے۔جبکہ لڑکی کے والدین پر جنسی جرم سے متعلق سازش کی فردِ جرم عائد کی گئی۔ دونوں پر اپنے ہی بچوں کے مستقبل کو خطرے میں ڈالنے کی بھی فردِ جرم عائد کی گئی۔عدالتی دستاویز کے مطابق یہ جوڑا مالی مدد کیے جانے کے باعث کافی شکر گزار تھا۔انہوں نے تسلیم کیا کہ وہ اپنے بیٹی کو اس شخص کو دیا جبکہ انٹر نیٹ پر موجود مواد سے انھیں لگا کہ ایسا کرنا قانونی ہوگا۔عدالتی ریکارڈ کے مطابق یہ لڑکی اب 18 برس کی ہے جبکہ کاپلان کے پاس جانے بعد وہ حاملہ ہو گئی۔ 17 برس کی عمر میں وہ دوسری بار حاملہ ہوئی۔اس مقدمہ کی سماعت دو اگست سے شروع ہو گی۔