جامشورو، ٹریفک کے المناک حادثے میں5افراد جاں بحق

مرنے والوں میں دو بچے اور دو خواتین شامل ، حادثہ مانجھنڈ کے قریب انڈس ہائی وے پر پیش آیا

اتوار 19 جون 2016 12:09

جامشورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جون ۔2016ء) جامشورو کے قریب انڈس ہائی وے پر ٹرک کی ٹکر سے ایمبولینس میں سوار 2 بچے اور 2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔حادثہ جامشورو میں مانجھنڈ کے قریب انڈس ہائی وے پر پیش آیا۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق تیز رفتار ٹرک نے پرائیویٹ ایمبولینس کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں ایمبولینس میں سوار 2 بچوں اور 2 خواتین سمیت 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے ہلاک اور زخمی افراد کو جامشورو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں پر زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے جبکہ لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :