بچوں کی انوکھی شرارتوں سے سجی فلم’’ مڈل اسکول‘‘ کا ٹریلر جاری

بچوں کی دلچسپ شرارتوں اور قہقہوں سے بھرپور فلم 7 اکتوبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

اتوار 19 جون 2016 11:31

بچوں کی انوکھی شرارتوں سے سجی فلم’’ مڈل اسکول‘‘ کا ٹریلر جاری

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جون ۔2016ء) امریکا میں مڈل اسکول کے بچوں کی انوکھی شرارتوں سے سجی فلم School Middle کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اسکول جانا اکثر بچوں کو اچھا نہیں لگتا تاہم امریکا میں اسکول کے بچوں نے انوکھی شرارتوں سے اسکول کو دلچسپ بنا لیا۔ افسانوی ناول پر بنی فلم مڈل اسکول کی کہانی ایسے بچے کی ہے جو ڈرائنگ کا شوقین ہوتا ہے لیکن اسکول جانے سے گھبراتا ہے۔ اسکول پرنسپل کیخلاف بغاوت کرتے بچوں کی دلچسپ شرارتوں اور قہقہوں سے بھرپور فلم 7 اکتوبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :