لاہور ، غفلت اور لاپرواہی،ڈولفن فورس کے قیمتی موٹر سائیکل بارش کے باعث پڑے پڑے خراب ہو گئے

ہفتہ 18 جون 2016 22:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 جون ۔2016ء) سٹریٹ کرائم کو روکنے کے لئے وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے بنائی گئی ڈولفن فورس کے قیمتی موٹر سائیکل غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے بارش کے باعث پڑے پڑے ہی خراب ہو گئے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر سٹریٹ کرائم کو روکنے کے لئے لاہور شہید کی خاطر ڈولفن فورس تشکیل دی گئی تھی اور اس کے لئے 300 قیمتی موٹر سائیکل بھی منگوائے گئے تھے ایک موٹر سائیکل کی قیمت 15 لاکھ روپے بتائی گئی ہے پنجاب پولیس کی طرف سے ان موٹر سائیکلوں کے لئے پارکنگ کا انتظام نہیں کیا گیا تھا اس لئے ڈولفن فورس کے جوانوں نے انہیں کھلے آسمان تلے ہی کھڑے رکھا جس سے یہ قیمتی موٹر سائیکل خراب ہو گئے ان کے پرزے بھی غائب ہو گئے واضح رہے کہ مارچ 2016ء میں یہ قیمتی موٹر سائیکل خردید گئے تھے صرف چار ماہ میں ڈولفن فورس کے جوانوں نے ان کی شکل ہی بدل کر رکھ دیہے جبکہ لاہور میں کرائم کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :