دنیا چھوڑ کرایک طرف بیٹھ جانا نہیں بلکہ دنیا کے اندررہتے ہوئے اپنے آپ کو گناہوں سے بچانے کا نام ہی تقویٰ ہے‘راشدنسیم

روزے کی حالت میں انسان اﷲ کی طرف سے حلال چیزوں میں بھی ہاتھ نہیں ڈالتا نائب امیر جماعت اسلامی کا افطار ڈنر سے خطاب

ہفتہ 18 جون 2016 22:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جون ۔2016ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ودینی اسکالرراشدنسیم نے کہا ہے کہ دنیا چھوڑ کرایک طرف بیٹھ جانا نہیں بلکہ دنیا کے اندررہتے ہوئے اپنے آپ کو گناہوں سے بچانے کا نام ہی تقویٰ ہے، روزے کی حالت میں انسان اﷲ کی طرف سے حلال چیزوں میں بھی ہاتھ نہیں ڈالتا یہ ہی رمضان المبارک کی ٹریننگ اورتقویٰ ہے ،جس نے ایمان واحتساب کے ساتھ روزے تراویح سمیت دیگر عبادات کیں وہ کامیاب ہوگیا، آج تقویٰ سے محروم ایک فیصدطاقتور انسانوں نے 99فیصدمظلوم ومحکوم لوگوں کی دولت وحقوق پرڈاکہ ڈال رکھا ہے،ماہ رمضان کا پیغام قرآن کے غلبہ کے لیئے جدوجہد اور زندگی کے ہردائرے میں اس کے احکامات پرعمل کرنا ہے کیوں کہ قرآن کے بغیر انسان انسان نہیں ہوسکتا۔

(جاری ہے)

یہ وہ انقلابی کتاب ہے جو انسانوں کو اندھیروں سے نکال کر روشنی کی طرف ڈالتی ہے،اگرہم پورا سال اوراپنی پوری زندگی رمضان سمجھ کر گذاریں تو یہ ہمارا معاشرہ و دنیا جنت بن جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلشن اقبال کے مقامی ہال میں جماعت اسلامی کے زون یونیورسٹی ضلع شرقی کے تحت منعقدہ فیملی افطارڈنرپروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیر زون مظفراقبال اورشمیم احمد انصاری نے بھی خطاب کیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدیاں گذرنے کے باوجود آج بھی لوگ خلافت راشدہ کے نظام کو یاد کرتے ہیں اس لیئے کہ انہوں نے نہ صرف مثالی امن اورعدل وانصاف کا معاشرہ قائم کیا بلکہ قوم کا پیسہ امانت ودیانت اورخدمت کے جذبہ کے ساتھ قوم پر خرچ کیا۔یہی وجہ تھی کے خلافت راشدہ کے دور میں زکواۃ دینے ولے بہت تھے مگر لینے والہ کوئی نہیں تھا۔آج ہماری صورتحال یہ کہ غربت وافلاس سے لوگ اپنے جگرگوشوں کو فروخت اورعوام کی اکثریت غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گذارنے پر مجبور ہے اس کی واحد وجہ کرپٹ قیادت اوراﷲ کے احکامات سے دوری ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج مغربی دنیا عورت کے حقوق کے نام پر سب سے زیادہ خواتین کا استحصال کررہاہے،عورت کو ٹشوپیپر،ماچس کی ڈبیا سے لیکردود کے ڈبے تک عورت کی تصاویر دیکر اسے کاروبار کا ذریعہ بنایا ہوا ہے جبکہ اس کوگھرکی ملکہ بناکرعورت کوسب سے زیادہ حقوق اسلام نے دیئے ہیں ۔راشدنسیم کل19 جون کو ماڑی پور غربی میں جماعت اسلامی کے تحت منعقدہ افظارپارٹی سے خطاب کریں گے

متعلقہ عنوان :