اورنج ٹرین عوام پر بوجھ، روزانہ 3کروڑ 27لاکھ کی سبسڈی دینا پڑیگی، میاں محمود الر شید
ماہانہ 96کروڑ25لاکھ اور سالانہ 11ارب79کروڑ روپے سبسڈی یا خسارہ برداشت کرنا پڑے گا ، چینی بنک سے لئے قرض پر سود کی ادائیگی الگ ہے: قائد حزب اختلاف پنجاب عوام کو بنیادی ضروریات سے محروم کرنے کا منصوبہ ہے ، آنے والی نسلیں حکمرانوں کو کبھی معاف نہیں کریں گی اور ان کا نام سیاہ حروف میں لکھا جائے گا ، پبلک سیکرٹریٹ میں بات چیت
ہفتہ 18 جون 2016 21:58
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جون ۔2016ء ) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے کہا کہ اورنج لائن ایک ایسا منصوبہ ہے جس سے پورے پنجاب کے عوام کے حقوق پر ڈالا گیا ہے یہ عوام کو بنیادی ضروریات سے محروم کرنے کا منصوبہ ہے۔ آنے والی نسلیں حکمرانوں کو کبھی معاف نہیں کریں گی اور ان کا نام سیاہ حروف میں لکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین پرروزانہ 3کروڑ 27لاکھ ، ماہانہ 96کروڑ25لاکھ اور سالانہ 11ارب79کروڑ روپے سبسڈی یا خسارہ برداشت کرنا پڑے گا جبکہ اس پر لئے گئے قرض پر سود کی ادائیگی الگ ہے۔ پنجاب پبلک سیکرٹریٹ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ حکمرانہں کی ترجیح تعلیم، صحت اور صاف پانی نہیں یہی وجہ ہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران بنیادی انسانی ضرورتوں کیلئے مختص بجٹ کے32تا49فیصد استعمال کیا گیا جبکہ اورنج ٹرین پر نا صرف95فیصد فنڈز لگائے گئے بلکہ دیگر مفاد عامہ کے منصوبوں کیلئے مختص کروڑوں روپے کے فنڈر بھی اورنج ٹرین پر لگا دیئے گئے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.