Live Updates

معروف قانون دان نعیم بخاری کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان ،عمران خان کا خیر مقدم

ہفتہ 18 جون 2016 21:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جون ۔2016ء ) معروف قانون دان اور ٹی و ی اینکر نعیم بخاری نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ان کی شمولیت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو نعیم بخاری کی تحریک انصاف میں شمولیت پر عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ نعیم بخاری کی پارٹی میں شمولیت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔انہوں نے شوکت خانم کی تعمیر میں بھی ساتھ دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نعیم بخاری کی شمولیت سے کرپشن کے خلاف تحریک کامیاب بنانے میں مدد ملے گی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات