پاکستان کا مستقبل تابناک ہے ، ہر سازش ناکام ہو گی

وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال کا انجینئرز سے خطاب

ہفتہ 18 جون 2016 21:53

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جون ۔2016ء ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ معیشت کو جدید بنانے کیلئے پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کی جارہی ہے ۔پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ اس کا اہم حصہ ہے،پاکستان کا مستقبل تابناک ہے ۔انشاء اﷲ ہر سازش ناکام ہو گی ۔ وہ ہفتہ کو یہاں ا نجینئرزکے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان کے دشمن نہیں چاہتے کہ یہ منصوبے نتیجہ خیز ہوں ۔ان منصوبوں کی تکمیل سے تواناء میں خود کفالت ہو گی ۔نقل و حمل کا جدید ڈھانچہ معرض وجود میں آئے گا ۔اعلی تعلیم کے شعبے میں انقلاب آئے گا ۔ گزشتہ 51برسوں میں ملک سٹیٹس پر چلایا گیا ۔ ملک کے دشمنوں کو ہمارا سیاسی استحکام کھٹک رہا ہے ۔سول و ملٹری یکجہتی سے آپریشن عضب کامیاب ہو رہا ہے ۔پاکستان کا مستقبل تابناک ہے ۔انشاء اﷲ ہر سازش ناکام ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :