وزیراعلیٰ پنجاب کا بغیر پروٹوکول محمد شہبازشریف ہسپتال اوررمضان بازاربیدیاں روڈکااچانک دورہ
عوام کو حقیقی ریلیف دینگے،ہسپتالوں اور رمضان بازاروں کے اچانک دورے کرتا رہوں گا، وزیر اعلیٰ پنجاب رمضان بازار عام آدمی کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں ،آپ نے ہمارے دل جیت لئے ہیں‘صارفین کی گفتگو
ہفتہ 18 جون 2016 21:24
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جون ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ہفتہ کو بغیر پروٹوکول محمد شہبازشریف ہسپتال بیدیاں روڈ اور رمضان بازاربیدیاں روڈکا اچانک دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف کے اس اچانک دورے سے ان کا سٹاف ،ضلعی انتظامیہ اورمسلم لیگ(ن) کے عہدیداران بھی لاعلم رہے۔وزیراعلیٰ نے محمدشہبازشریف ہسپتال میں طبی سہولتوں کی فراہمی جبکہ رمضان بازار میں اشیاء ضروریہ،پھلوں،سبزیوں اوردالوں کے معیار اورقیمتوں کا جائزہ لیا۔
وزیراعلیٰ نے ہسپتال میں زچہ و بچہ وارڈ ، فارمیسی اور بلڈ بینک کا معائنہ کیااوروارڈز میں زیر علاج مریضوں اوران کے لواحقین سے ہسپتال میں فراہم کی جانیوالی طبی سہولتوں،صفائی کے انتظامات،ادویات کی فراہمی اورطبی عملے کے رویے کے بارے دریافت کیا ۔(جاری ہے)
ہسپتال میں زیر علاج مریضوں اوران کے لواحقین نے وزیراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے انتہائی شاندار ہسپتال بنایا ہے جہاں علاج بھی بہت اچھا ہوتاہے اور ادویات بھی ملتی ہیں۔
ڈاکٹرز اورطبی عملے کا رویہ انتہائی بہترین ہے ،ہمیں علاج معالجے میں کسی قسم کی دقت نہیں ہے ۔زچہ وبچہ وارڈ میں داخل ایک مریضہ نے وزیراعلیٰ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں بہت اچھا علاج ہورہا ہے ۔ڈاکٹرز اور نرسیں بہت خیال رکھتی ہیں اورہمیں اس ہسپتال میں کوئی تکلیف نہیں ہمیں یقین نہیں آتا کہ ایسا ہسپتال بھی کوئی بن گیا ہے جہاں اتنا اچھے طریقے سے علاج معالجہ ہوتا ہے ۔بلاشبہ یہ ہسپتال ہمارے لئے ایک نعمت سے کم نہیں۔ہسپتال میں زیر علاج دیگر خواتین مریضوں نے بھی ہسپتال میں دستیاب طبی سہولتوں کی تعریف کی اورکہاکہ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے ہم جیسے عام لوگوں کے لئے یہ ہسپتال بناکر بہت احسان کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے ہسپتال کے دورے کے موقع پر ڈاکٹرز،نرسز اور دیگر عملے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں صفائی کاانتظام اچھا ہے تاہم اسے مزید بہتر کیا جاسکتا ہے-مجھے آج اس ہسپتال کا دورہ کر کے دلی خوشی ہوئی ہے جہاں مریضوں کوبہترین علاج معالجہ میسر آرہا ہے اورعملہ بھی حاضر ہے،یہی وہ جذبہ ہے جسے عام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دکھی انسانیت کی خدمت کی جاسکے- انہوں نے کہاکہ اس ہسپتال میں ڈاکٹرز اور طبی عملہ کی جانب سے دکھی انسانیت کی بھرپو خدمت کودیکھ کر دلی خوشی ہوئی ہے۔ تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اورطبی عملے کو اسی جذبے سے دکھی انسانیت کی خدمت کرنی چاہیے کیونکہ دین اوردنیا کمانے کاذریعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ محمد شہبازشریف ہسپتال بیدیاں روڈمیں مریضوں کو شاندا ر طبی سہولتیں دی جارہی ہیں اوراس ہسپتال کی طرح پنجاب کے دیگر تمام ہسپتالوں میں بھی اسی طرح کی طبی سہولتیں مریضوں کو ملنی چاہیے۔وزیراعلیٰ نے ہسپتال میں علاج معالجہ کی بہتر سہولتیں پر اطمینان اورمسرت کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کااجر دنیا کے ساتھ آخرت میں بھی ملتا ہے ۔دکھی انسانیت کی خدمت ایک عبادت سے کم نہیں ۔ڈاکٹرزاور طبی عملے کی موجودگی پر مجھے بہت خوشی ہوئی ہے اور یقینا آپ کا یہ جذبہ لائق تحسین ہے ۔ وزیراعلیٰ نے ہسپتال کی فارمیسی اوربلڈ بینک کا دورہ کیااورفارمیسی میں ادویات کے نظام کا جائزہ لیا ۔وزیراعلیٰ نے وہاں موجود فارماسسٹ کی کارکردگی کی تعریف کی اورانہیں شاباش دی۔وزیراعلیٰ نے بلڈ بینک کے دورے کے دوران پاؤں میں چوٹ لگنے کے باوجود لیڈی ڈاکٹر کو فرائض سرانجام دیتے دیکھ کرخوشی کااظہا ر کیا اور کہا کہ یہ وہ جذبہ ہے جسے بروئے کار لاکردکھی انسانیت کی خدمت کی جاسکتی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلڈ بینک میں خون رکھنے کیلئے بڑے ریفریجریٹرکاانتظام کیا جائے گا۔بعدازاں وزیراعلیٰ شہبازشریف نے واہگہ ٹاؤن کے زیر اہتمام بیدیا ں روڈ پر سستے رمضان بازار کا بھی اچانک دورہ کیا۔وزیراعلیٰ ہسپتال سے سیدھے بغیر پروٹوکول کے رمضان بازار پہنچے۔وزیراعلیٰ نے سبزیوں ،پھلو ں،دالوں ،چینی اور آٹے کے سٹالزکا معائنہ کیااوراشیاء کے معیار اورقیمتوں کا جائزہ بھی لیا۔ وزیراعلیٰ نے صارفین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان بازاروں کا مقصد ماہ مقدس میں عام آدمی کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کرنا ہے ۔رمضان بازاروں کیساتھ عام مارکیٹوں میں بھی ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔میں منافع کے نام پر کسی کو بھی عا م آدمی کا استحصال نہیں کرنے دوں گا۔وزیراعلیٰ نے رمضان بازار میں صارفین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی سہولت کیلئے صوبے بھر میں رمضان بازار لگائے گئے ہیں اوران رمضان بازاروں میں عوام کو معیاری اشیاء خوردونوش سستے داموں فراہم کی جارہی ہیں ۔رمضان پیکیج کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے پوری حکومتی مشینری اور منتخب نمائندوں کو متحرک کیا گیاہے۔میں خود بھی سستی اور معیاری اشیاء ضروریہ کی قیمتوں اور دستیابی کا جائزہ لینے کیلئے رمضان بازاروں کے باقاعدگی سے دورے کررہا ہوں ۔عوام کو حقیقی ریلیف دیں گے،بازار میں خریداری کیلئے آئے بزرگوں، خواتین اورنوجوانوں نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ رمضان بازار میں اشیاء ضروریہ کے نرخ عام مارکیٹ کے مقابلے میں کم ہیں اور معیار بھی بہتر ہے ۔وزیراعلیٰ نے چینی اورسستے آٹے کے سٹالزکا جائزہ لیا اورلوگوں سے کوالٹی کے بارے دریافت کیا۔لوگوں نے وزیراعلیٰ کو بتایاکہ چینی اورآٹا کی قیمتیں بہت مناسب ہیں اورکوالٹی بھی اچھی ہے۔صارفین نے وزیراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے رمضان بازاروں میں سستی اور معیاری اشیاء صرف کی فراہمی پر اطمینا ن کااظہارکیا اور کہا کہ رمضان بازاروں کا قیام وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا عوام دوست اقدام ہے اور یہ رمضان بازار عام آدمی کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں اورآپ نے رمضان بازاروں کے ذریعے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔صارفین نے رمضان بازار میں کیے جانے والے انتظامات پر اطمینان کا اظہارکیا اور وزیراعلیٰ شہبازشریف زندہ باد کے نعرے لگائے۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ میں آئندہ بھی ہسپتالوں اوررمضان بازاروں کے اچانک دورے کرتا رہوں گا۔اس موقع پر طلحہ برکی بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.