مہاجر ایمپلائز ایکشن کمیٹی اور لیبر یونین کا مشترکہ اجلاس

سجن یونین نے کے ایم سی کا حق ادا کردیا، جہاں ہماری ضروت ہو ساتھ ہوں گے،لیبر یونین

ہفتہ 18 جون 2016 21:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جون ۔2016ء ) مہاجر ایمپلائز ایکشن کمیٹی اور لیبر یونین کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں لیبر یونین کے عاصم بٹ، سہیل آفریدی، کامران مسیح، ارباب چانڈیو، صبغت، عدنان پالاری، یوسف بھٹی مہاجر ایمپلائز ایکشن کمیٹی کے آصف جمال، عادل خان، ثاقب پٹھان،لبنی، صبا عادل، سلمی آپا، لیاقت علی، محمد عامر، اقبال خان ، جاوید اقبال نے شرکت کی جس میں کے ڈی اے اور کے ایم سی کی موجودہ صورتحال میں سجن یونین کے موقف کی حمایت اور انکے ساتھ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

دونوں ایسوسی ایشنز میں مستقبل میں بھی بلا تعصب ساتھ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ بھی کہا گیا کہ سجن یونین نے کے ایم سی کا حق ادا کردیا ہے جہاں ہماری ضرورت ہو ہم انکے ساتھ ہوں گے۔ اشفاق چشتی کو متنبہ کیا گیا کہ وہ تمام تالے کھول دیں اور حکومتی اقدامات کا انتظار کریں ورنہ دھما دھم مست قلندر کرنا ہمیں بھی آتا ہے۔