امی ابو کی تلاش کے نام سے ایدھی بس کراچی سے گمشدہ بچوں کولے کر پشاور پہنچ گئی

35 بچوں کو لے کر نکلنے والی بس دیگر شہروں سے ہوتی ہوئی سات بچوں کو لے کر پشاور ایدھی کنڑول روم پہنچ گئی چاربچے کے پشاورکے مختلف علاقوں تہکال،جہانگیر آباد، جمرود غنڈی اوربڈھ بیر کے رہائشی تھے کوگھروں کوپہنچا دیئے

ہفتہ 18 جون 2016 20:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جون ۔2016ء) امی ابو کی تلاش کے نام سے ایدھی بس کراچی سے گمشدہ بچوں کولے کر پشاور پہنچ گئی شہر شہر بستی بستی گھوم پھر کر گمشدہ بچوں کو والدین کے حوالے کرنے والی ا یدھی بس سات بچوں کو لے کر پشاور پہنچی جن میں سے چار بچوں کو والدین کے حوالے کر دیا گیادیکھتے ہیں ۔۔امی ابو کی تلاش اُس ایدھی بس کا نام ،جس کے ذریعے ملک کے مختلف شہروں میں گمشدہ بچوں کو اُن کے والدین کے حوالے کیا جا رہا ہے کراچی سے35 بچوں کو لے کر نکلنے والی بس دیگر شہروں سے ہوتی ہوئی سات بچوں کو لے کر پشاور ایدھی کنڑول روم پہنچ گئی،ایدھی بس نے 28بچوں کواندرونی سندھ میں والدین کے حوالے کردیاہے۔

جبکہ سات بچوں کو لے کر پشاور ایدھی کنڑول روم پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

جن میں تین کوئٹہ کے لئے روانہ کردیاہے۔چاربچے کے پشاورکے مختلف علاقوں تہکال،جہانگیر آباد، جمرود غنڈی اوربڈھ بیر کے رہائشی تھے کوگھروں کوپہنچا دیئے ۔سرکل انچارچ ایدھی امان اﷲ کے مطابق یہ تمام بچے مختلف علاقوں سے ریل گاڑی میں بیٹھ کر کراچی پہنچے تھے اوروہاں مختلف لوگوں نے پھر اس کوایدھی ہوم پہنچا دیئے ، امان اﷲ کے مطابق 28بچوں کواندرونی سندھ کے مختلف علاقوں میں والدین کے حوالے کیا،،چاربچوں پشاورپہنچا کر تہکال،جہانگیر آباد اوربڈھ بیر میں اپنے گھروں کوپہنچا دئیے ہیں۔

۔۔ایدھی بس میں پشاور آنے والے بچے اپنوں سے ملنے کے لیے بے تاب دکھائی دیے بچوں کو کہنا تھا کہ ایک سال بعد اپنے گھرجانے پر خوشی محسوس کر رہے ہیں ۔۔