دارالعلوم جامعہ نعیمیہ میں’’ اجتماعی اعتکاف‘‘ کیلئے رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا

متعکفین کی سحری وافطاری کااہتمام ڈاکٹرسرفراز نعیمی فاؤنڈیشن کی طرف سے کیا جائیگا ،ترجمان جامعہ نعیمیہ

ہفتہ 18 جون 2016 20:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جون ۔2016ء ) عالم اسلام کی مشہور دینی درسگاہ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ اوراس سے منسلک مساجد میں ’’اجتماعی اعتکاف ‘‘کے لئے رجسٹریشن کا آغاز کردیاگیاہے۔

(جاری ہے)

متعکفین کے سحری وافطاری کاانتظام وانصرام ڈاکٹرسرفراز نعیمی فاؤنڈیشن کی طرف سے کیا جائیگاجبکہ متعکفین کی اسلامی تربیتی اورد ینی مسائل سے آ گاہی کیلئے خصوصی فقہی و فکری نشستوں کا اہتمام کیا جائے گا۔

فقہی نشستوں سے نامور دینی اسکالر ز ،علماء اورمشائخ خطاب کریں گے۔ترجمان دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے مطابق ملکی امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر اعتکاف کے لئے درخواست دینے والوں کیلئے قومی شناختی کارڈکی دد عددکاپی بطور شخصی ضمانت جمع کرانے ہوں گی۔اجتماعی اعتکاف کی درخواستیں دینے والے 9:00صبح سے لے کررات10:00بجے تک جامعہ نعیمیہ کے مرکزی دفتر میں جمع کرواسکتے ہیں۔