رمضان بازارمیں سستی اشیاء خورردنوش ،عوام کا بے پناہ رش

10کلو آٹا کے رمضان بازاروں میں290روپے کے امدای نرخ پر113985تھیلے فروخت 18روز میں51لاکھ28ہزار کلو سے زائد چینی امدادی نرخ پر فروخت،179 روپے کلو122388 چکن بیچا گیا وزیر اعلی کی ہدایت پر کھجوریں ،دال چنا،بیسن ،دال مسور اور دال ماش امداد ی نرخ پر فروخت 36اضلاع کے1985مدنی دستر خوانو ں پر ایک لاکھ96ہزار سے زائد افراد نے افطار کی سعادت حاصل کی

ہفتہ 18 جون 2016 19:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جون ۔2016ء ) صوبہ بھر کے 318 رمضان بازاروں میں سستی اشیاء خوردونوش کی وجہ سے عوام کا بے پناہ رش دیکھنے میں آرہاہے۔آٹا، چینی ، چاول سمیت دیگر اشیاء خوردونوش کی فروخت57 لاکھ کلوگرام سے زائد ہو چکی ہے ارزاں نرخوں اور امدادی نرخوں پر اشیاء خوردونوش دستیاب ہونے کی وجہ سے خریداری کا رجحان رمضان بازار کی طرف ہے ۔

گزشتہ روزبھی لاکھوں افراد نے رمضان بازروں میں آٹا ، چینی ، پھل ، سبزیاں ، دالیں اور اشیائے صرف کی خریداری کی ۔

(جاری ہے)

رمضان مانیٹرنگ رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز رمضان بازار میں 290روپے کے امدادی نرخ پر دس کلو گرام آٹا کے 113985تھیلے فروخت کئے گئے ،جبکہ اوپن مارکیٹ میں310روپے کے نرخ پر 10کلو گرام آٹے کے 19160تھیلے فروخت ہوئے ،620روپے کے امدادی نرخ پر 20کلو گرام کے151744تھیلے فروخت کئے گئے -صوبہ بھر کے رمضان بازاروں میں چینی کی فروخت بھی عروج پر رہی ،55روپے فی کلو گرام کے امدادی نرخ پر گزشتہ روز463633کلو گرام چینی فروخت کی گئی جبکہ گزشتہ سترہ روز میں رمضان بازارو ں میں امدادی نرخ پر6128488کلو چینی فروخت کی جا چکی ہے -رمضان بازاروں میں انڈے فی درجن نرخ65روپے رہا-حکومت پنجاب رمضان بازاروں میں مارکیٹ سے 10روپے ارزاں چکن فراہم کر رہی ہے گزشتہ روز179روپے کے امدادی نرخ پر122388کلو گرام چکن فروخت کیا گیا -رمضان بازاروں میں ایگری فیئر پرائس شاپ پر آلو ،پیاز،ٹماٹر،بھنڈی،کریلا،کدو،کیلا،سیب،سفید چنا،مسور ثابت اور چاول ہول سیل نرخ پر فروخت کئے گئے جبکہ کھجوریں ،دال چنا،دال مسور اور دال ماش امدادی نرخ پر فراہم کی گئی -گزشتہ پانچ روز میں 16اشیائے خوردونوش کی فروخت5740711کلو گرام کی ریکارڈ حد تک پہنچ گئی -صوبہ بھر کے 318رمضان بازاروں میں دن کے وسطی اوقات کے بعد شام تک خریداروں کا رش دیکھنے میں آ رہا ہے -صوبہ بھر کے1985مدنی دستر خوانوں پر گزشتہ روز196715افراد نے افطاری کی سعادت حاصل کی ،ان میں181355مرد اور 15360خواتین شامل ہیں-

متعلقہ عنوان :