اشیاء مہنگی بیچنے والوں کے خلاف کارروائیاں،392تاجر گرفتار

فیصل آباد میں پرائس کنٹرو ل مجسٹریٹس کی سب سے زیادہ کارروائیاں ،2لاکھ 58ہزار روپے جرمانے عائد 1756پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی 2219مارکیٹوں میں چیکنگ ،9439دکانوں پر چھاپے صوبہ بھر میں1940دکاندار اوور چارجنگ ، 7ذخیرہ اندوزپکڑے گئے ،222دکانداروں کے خلاف ایف آئی آر درج اوزان و پیمائش کی چیکنگ کے لئے2172چھاپے ،204دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی شروع

ہفتہ 18 جون 2016 19:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جون ۔2016ء ) صوبہ بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس وزیراعلی کی ہدایت پر اشیاء صرف بیچنے والوں کے خلاف کارروائی تیز کردی۔

(جاری ہے)

36اضلا ع میں گراں فروشوں ،ذخیرہ اندوزوں ،ملاوٹ اور دیگر قانون شکنی کا ارتکاب کرنے والے تاجروں اور دکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے -رمضان مانیٹرنگ رپورٹ کے مطابق ضلع فیصل آبادمیں سب سے زیادہ2 لاکھ58ہزار سے زائد روپے جرمانہ وصول کیا گیا جبکہ ضلع بہاولنگر میں سب سے کم11800 روپے جرمانہ عائد کیا گیا -ضلع لاہور میں1448مقامات پر چھاپے مارے گئے132150روپے جرمانہ وصول کیا ، 99ایف آئی آر درج ،185تاجروں کو گرفتار کر لیا گیا-صوبہ بھر میں1756پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مختلف شہروں کی 2119مارکیٹوں میں اچانک پہنچ کر چیکنگ کی اور9439دکانوں پر چھاپے مارے گئے -1940تاجروں اور دکاندارو ں کو اوور چارجنگ کی وجہ سے قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا ،7دکاندار ذخیرہ اندوزی کے مرتکب پائے گئے ، 76دکاندار اور تاجرملاوٹ اور قانون کی دیگر خلاف ورزیوں میں ملوث پائے گئے جس پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے222ایف آئی آر درج کروائیں ،354تاجروں اور دکانداروں کو حراست میں لے لیا گیا ،2273450روپے جرمانہ عائد کیا گیا -وزن اور مقدار کی چیکنگ کرنے کے لئے اوزان و پیمائش انسپکٹروں نے مختلف مقامات پر2172دکانوں کی انسپکشن کی ،204مقامات پر قانون کی خلاف ورزی نوٹ کی گئی ،106تاجروں اور دکانداروں کو کم تولنے پر پکڑا گیا ،لیبر ڈیپارٹمنٹ کے انسپکٹروں نے کم تولنے والے تاجروں اور دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے -

متعلقہ عنوان :