پاک افغان سرحد پر معاملات کیسے بہتر بنائے جائیں، آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے افغانستان میں ریزولیوٹ سپورٹ مشن کے کمانڈر کی ملاقات

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 18 جون 2016 18:22

پاک افغان سرحد پر معاملات کیسے بہتر بنائے جائیں، آرمی چیف جنرل راحیل ..

راولپنڈی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18جون۔2016ء) پاک افغان سرحد پر معاملات کیسے بہتر بنائے جائیں، آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے افغانستان میں ریزولیوٹ اسپورٹ مشن کے کمانڈر کی ملاقات، بارڈر مینجمنٹ میکنرزم اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق، جنرل راحیل شریف اور امریکی کمانڈر جنرل جان نکلسن کے درمیان جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان موثر بارڈر مینجمنٹ پر بھی بات چیت کی گئی۔