وزیراعظم کے معائنہ کمیشن کے چیئرمین کرنل (ر) سیف قریشی نے موٹر وے کے تزئین و آرائش منصوبے کا معائنہ

Zeeshan Haider ذیشان حیدر ہفتہ 18 جون 2016 18:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 18 جون۔2016ء) وزیراعظم کے معائنہ کمیشن کے چیئرمین کرنل (ر) سیف قریشی نے موٹر وے کے تزئین و آرائش منصوبے کا معائنہ کیا۔ ایف ڈبلیو او کے لیفٹیننٹ کرنل قمر نے ایف ڈبلیو او کے ٹیکنیکل کام کے بارے میں آگاہ کیا جو مینٹیننس ورک کی 20 سالہ مدت کی ذمہ دار ہے۔

(جاری ہے)

موٹر وے پر کلرکہار کے چار متاثرہ علاقوں پر خصوصی توجہ دی گئی جس کی مرمت کیلئے جیو مٹیریل کرش سٹون فلٹر مٹیریل اور حفاظتی دیواروں کے خصوصی درآمد شدہ بلاک کی چیکنگ کی گئی اور ان کے معیار کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی بروقت تکمیل کی گئی۔

نکاسی آب کے غیرمعیاری نظام کے باعث شاہراہ کونقصان ہوا اور نکاسی کے نظام کو خصوصی طور پر چیک کیا گیا اور پرفوریکٹڈ پلاسٹک پائپ کے معیار اور پائیداری کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم معائنہ کمیشن کے چیئرمین نے استعمال کئے جانے والے تارکول کے معیار پر تحفظات کا اظہار کیا اور چیف انجینئر معائنہ کمیشن صغیر عباس کو ہدایت کی کہ لیبارٹری ٹیسٹنگ کیلئے نمونے بھیجے جائیں۔ ایف ڈبلیو کے پراجیکٹ کمانڈنٹ لیفٹیننٹ قمر نے کہا کہ تزئین و آرائش کا کام اصل کام سے کہیں بہتر ہے۔

متعلقہ عنوان :