طور خم سرحد کشیدگی پر افغان وفد پیر کو پاکستان پہنچے گا، دونوں ممالک مابین طور خم بارڈر اور سرحدی نظام سے متعلق دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا

ہفتہ 18 جون 2016 17:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جون ۔2016ء) ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ طور خم سرحد کشیدگی پر افغان وفد پیر کو افغان ڈپٹی وزیر خارجہ حکمت کرزئی کی سربراہی میں پاکستان پہنچے گا،دورے کے دوران طور خم بارڈر اور سرحدی نظام سے متعلق دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیر اور وزیر خارجہ کو دورے کی دعوت دی تھی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق طور خم کشیدگی کے معاملے پر افغان وفد 20 جون بروز پیر کو افغان ڈپٹی وزیر خارجہ حکمت کرزئی کی سربراہی میں پاکستان پہنچے گا، دورے کے دوران طور خم بارڈر اور سرحدی نظام سے متعلق دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ افغان وفد کی پاکستان آمد پر خیر مقدم کرتے ہیں، مذاکرات سے دونوں ملکوں میں امن کے قیام کو فروغ ملے گا اور توقع ہے کہ دورہ باہمی تعلقات کے فروغ کیلئے تعمیری ثابت ہو گا، دونوں ملکوں اور خطے کے امن و استحکام کیلئے نتیجہ خیز مشاورت کی امید رکھتے ہیں۔ مشیر خارجہ نے افغانستان میں قومی سلامتی کے مشیر اور وزیر خارجہ کو دورے کی دعوت دی تھی۔

متعلقہ عنوان :