انسپکٹر جنر ل پولیس اسلام آباد طارق مسعود یاسین علامہ عارف واحدی کی ملاقات

یوم القدس ریلی کی سیکورٹی و دیگر انتظامی اُمور کے سلسلے میں بات چیت کی

ہفتہ 18 جون 2016 17:37

راولپنڈی /اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جون ۔2016ء) شیعہ علماء کو نسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹر ی جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے یوم القدس ریلی کی سیکورٹی و دیگر انتظامی اُمور کے سلسلے میں وفد کے ہمراہ انسپکٹر جنر ل پولیس اسلام آباد طارق مسعود یاسین سے ان کے آفس میں ملاقات کی ۔ان کے ہمراہ مرکزی یوم القدس کمیٹی کے سیکرٹری سید سکندر عباس گیلانی ایڈووکیٹ،ضلعی صدر سید محمد علی کاظمی ،سید جاوید حسین شاہ ،سید حسن عباس جعفری اور سید توقیر حسین نقوی شامل تھے ۔

علامہ عارف واحدی نے آئی جی پولیس اسلام آباد سے یکم جولائی 2016ء کو جمعۃ الوداع کے موقع پر اسلام آباد میں تاریخی القدس ریلی کے انتظامات امور اور سیکورٹی کے سلسلے میں تفصیلی گفتگوکی ،جس پر انسپکٹر جنر ل پولیس اسلام آباد طارق مسعود یاسین نے وفد کو اپنے تعاون کا مکمل یقین دلاتے ہوئے کہاکہ القدس ریلی کو سیکورٹی کی فراہمی کے سلسلہ میں آپ کا خط بھی ملا تھامیں نے القدس ریلی کی سیکورٹی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ہدائت جاری کر دیں ہیں انشااﷲ ہم سیکورٹی فراہم کرنے سمیت دیگر انتظامی امور پر آپکے ساتھ بھر پور تعاون کریں گے ۔

(جاری ہے)

علامہ عارف واحدی نے بھی اپنے تعاون کا مکمل یقین دلاتے ہوئے کہا ملک بھر میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں قدس ریلیاں نکالی جارہی ہیں ۔ قبلہ اول تمام مسلمانوں کا مشترکہ میراث ہے ،یوم القدس کے اس عالمی دن کے موقع پر قبلہ اول پر صہیونی قبضہ کے خلاف اور مظلوم فلسطینی بھائیوں پر ظلم کے خلاف اظہار یکجہتی کے سلسلے میں شیعہ علما کو نسل پاکستان اسلام آباد میں نکالی جانے والی مرکزی قدس ریلی سابقہ روایات کے مطابق اتحاد وحدت کی فضاء کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی منزل مقصود پر پہنچ کر پُرامن طور پر اختتام پذیر ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :