عمان: دوفر کے علاقے میں پولیس اہلکار جاں بحق

ہفتہ 18 جون 2016 17:23

عمان: دوفر کے علاقے میں پولیس اہلکار جاں بحق

عمان :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔18جون 2016ء): عمان پولیس کے مطابق انہیں دوفر کے علاقے سے ایک پولیس اہلکار کی لاش ملی ہے ۔پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ پیڑولنگ پر معمور پولیس کے اہلکار کی لاش اس کی پیڑولنگ والی گاڑی سے ملی ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس نے نعش کو سلطان قابوس ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق پولیس اہلکار اپنی ہی رائفل کے غلطی سے چل جانے کے باعث جاں بحق ہوا ہے۔ رائل پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں تحقیقات کر رہے ہیں اور جلد ہی پولیس اہلکار کی موت کا پتہ چلا لیں گے۔