عمان: میونسیپیلٹی نے 408کلو گرام خراب مچھلی ضبط کر لی

ہفتہ 18 جون 2016 16:54

عمان: میونسیپیلٹی نے 408کلو گرام خراب مچھلی ضبط کر لی

عمان :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔18جون 2016ء): عمان میونسیپیلٹی کے عملے نے مقسط شہر میں فراہم کی جانے والی 100کلو گرام سے زائد المعیاد مچھلی ضبط کر لی ۔تفصیلات کے مطابق میونسیپیلٹی کے عملے نے اپنی معمول کی چیکنگ کے دوران سِیب فیش مارکیٹ مقسط سے مچھلی ضبط کی تھی ۔ اس سے پہلے بھی اسی مارکیٹ سے میونسیپیلٹی کے اہلکاروں نے 308کلو گرام مچھلی ضبط کی تھی ۔

(جاری ہے)

دو ہفتوں کے دوران ضبط کی جانے والی مچھلی کودیکھتے ہوئے میونسپل کمیٹی نے سِیب فش مارکیٹ میں اپنے چیکنگ شیڈول میں تبدیلی کر دی ہے اور اب معمول سے ہٹ کر بھی چیکنگ کی جا رہی ہے۔میو نسپیلٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ شہری بہتر سے بہتر خوراک حاصل کر سکیں ۔ اور جو افراد بھی شہریوں کو غیر معیاری اشیاء خوردنوش بیچتے ہوئے پائے گئے ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔