قومی اسمبلی نے 75 مطالبات زر کی منظوری دیدی

ہفتہ 18 جون 2016 16:34

اسلام آباد ۔18 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جون ۔2016ء ) قومی اسمبلی نے وزارت ریلویز ‘ منصوبہ بندی و ترقیات‘ خزانہ سمیت مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کے 75 مطالبات زر کی منظوری دیدی۔ وزارت پانی و بجلی ‘ وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل‘ کابینہ ڈویژن‘ نجکاری ڈویژن‘ وزارت خارجہ امور‘ داخلہ سمیت دیگر کئی وزارتوں پر اپوزیشن کی جانب سے کٹوتی کی تحریکیں جمع کرائی گئی ہیں۔

ہفتہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے یہ مطالبات زر ایوان میں منظوری کے لئے پیش کئے۔ وزارت ماحولیاتی تبدیلی‘ وزارت تجارت‘ وزارت مواصلات‘ پاکستان پوسٹ‘ دفاع‘ دفاعی پیداوار‘ امور کشمیر و شمالی علاقہ جات‘ ٹیکسٹائل انڈسٹریز‘ ہاؤسنگ و تعمیرات‘ صنعت و پیداوار‘ انسانی حقوق‘ بین الصوبائی رابطہ‘ اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ ‘ قانون و انصاف‘ ریلویز ‘ جہاز رانی و بندرگاہیں‘ منصوبہ بندی و ترقیات‘ پارلیمانی امور‘ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی‘ سائنس و ٹیکنالوجی‘ ریاستیں و سرحدی علاقہ جات‘ وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت‘ قومی صحت‘ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارتوں اور محکمہ جات کے 75 مطالبات زر کی قومی اسمبلی نے کثرت رائے سے منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

جن وزارتوں پر اپوزیشن کی جانب سے کٹوتی کی تحریکیں جمع کرائی گئی ہیں ان پر پیر کو بحث کرائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :