پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے اپوزیشن ساتھ حکومت کا ساتھ دے ، اپوزیشن پانامہ لیکس کے نام پر ڈیڑھ دو ماہ کا دھرنا چاہتی ہے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 18 جون 2016 16:18

اسلام آباد ۔ 18 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جون ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ جب تک پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے اپوزیشن ساتھ نہیں دے گی حکومت کچھ نہیں کر سکتی، اپوزیشن پانامہ لیکس کے نام پر ڈیڑھ دو ماہ کا دھرنا چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کی ٹی او آرز کا کوئی مسئلہ نہیں، اپوزیشن اس نام پر ڈیڑھ دو ماہ کیلئے دھرنے دے کر حکومت کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہے مگر ان کے اس طرح کے ہتھکنڈوں سے حکومت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، کسی ایک فرد کے خلاف تحقیقات کیوں سب کیلئے احتساب ہونا چاہئے ۔