سیلاب کی پیشگی وارننگ،ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ،اوگرا نے آئل کمپنیوں کو نوٹس جاری کردیے

سیلابی صورتحال سے قبل ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخیرے کو یقینی بنایا جائے،طلب کے تناسب سے کم از کم 20 روز کا ذخیرہ محفوظ رکھیں،سیلاب کے دوران شکایت موصول ہوئی،تو کمپنی کیخلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔اوگرا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 18 جون 2016 16:10

سیلاب کی پیشگی وارننگ،ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ،اوگرا ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18جون۔2016ء) :اوگرا نے مون سون بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال کے پیش نظر پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا نے نوٹس کے ذریعے تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو خصوصی اقدامات کی ہدایات جاری کیں ہیں۔محکمہ موسمیات نے آئندہ دو ماہ کے دوران مون سون بارشوں کے باعث ملک کے بیشتر علاقوں میں سیلابی صورت حال سے پیشگی خبردار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جس کے پیش نظر اوگرا نے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قلت سے بچنے کے لیے ملک کی تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو ہدایات جاری کردی ہیں۔اوگرا کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سیلابی صورتحال سے قبل ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخیرے کو یقینی بنایا جائے اور طلب کے تناسب سے کم از کم 20 روز کی پیٹرولیم مصنوعات اپنے پاس محفوظ رکھیں۔اگرسیلاب کے دوران کسی بھی کمپنی کے بارے میں شکایت موصول ہوئی اس کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔