حلیمہ قتل کیس کے مبینہ ملزم رضوان ایاز کو دوبارہ پولیس ریمانڈ پر دینے سے متعلق درخواست کی سماعت20جون تک ملتوی

ہفتہ 18 جون 2016 16:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جون ۔2016ء) کراچی کی مقامی عدالت میں ہفتہ کو حلیمہ قتل کیس کے مبینہ ملزم رضوان ایاز کو دوبارہ پولیس ریمانڈ پر دینے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سماعت 20جون تک ملتوی کرتے ہوئے پولیس فائل اور مدعی کو طلب کرلیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حلیمہ قتل کیس میں ملزم رضوان کو دوبارہ پولیس ریمانڈ پر دینے کی درخواست کی سماعت ہوئی ،جیل حکام کی جانب سے ملزم رضوان کو پیش نہیں کیا گیا ،ملزم کی غیر حاضری پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ آئندہ سماعت پر ملزم رضوان کو پیش کیا جائے۔

تفتیشی افسر نے عدالت کوبتایا کہ یہ معاملہ حساس ہے جبکہ وکیل ملزم نے عدالت کو بیان دیا کہ سارا مسئلہ میڈیا کی وجہ سے ہورہا ہے،پولیس نے آلہ قتل برآمد نہیں کیا، ملزم کو میڈیا پر پیش کردیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے تفتیشی افسر کو حکم دیا کہ پولیس فائل اور مدعی کو بھی لائیں اورکیس کی مزید سماعت 20 جون تک ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :