علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ:ایف آئی اے کی کاروائی،بلیک لسٹ میں شامل خاتون گرفتار،مسرت بانو پر فرقہ ورانہ دہشت گردی پھیلانے کا الزام ہے۔ذرائع ایف آئی اے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 18 جون 2016 15:52

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ:ایف آئی اے کی کاروائی،بلیک لسٹ میں ..

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18جون۔2016ء) :ایف آئی اے نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بلیک لسٹ میں شامل خاتون کو گرفتار کرلیا ہے،مسرت بانو پر فرقہ ورانہ دہشت گردی پھیلانے کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ایف آئی اے کے مطابق ملزمہ مسرت بانو سرگودھا پولیس کو مختلف مقامات پر فرقہ ورانہ دہشت گردی پھیلانے میں مطلوب ہیں۔ایف آئی اے نے ملزمہ کو سرگودھا پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ مسرت بانو 1998سے شوہر اور بچوں کے ہمراہ ایران میں مقیم ہیں۔تاہم وہ ایران سے پاکستان پہنچی ہی تھیں کہ انہیں لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :