دارلحکومت ریاض میں پانچ سال کے عرصے میں 61,321گاڑیاں چوری ہوئیں: نائف صالح

ہفتہ 18 جون 2016 15:49

دارلحکومت ریاض میں پانچ سال کے عرصے میں 61,321گاڑیاں چوری ہوئیں: نائف ..

ریاض :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔18جون 2016ء): نائف عرب یونیورسٹی فار سکیورٹی سائنس کی طرف سے کی گئی تحقیق کے مطابق سعودی دارلحکومت ریاض میں 2010سے لیکر 2015کے عرصے میں تقریباََ 61,321گاڑیاں چوری ہوئیں۔ گاڑی چوری ہونے کے واقعات میں ہر سال اضافہ ہی دیکھنے میں آیا ہے۔ یونیورسٹی کے تحقیق کار نائف صالح نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ریاض شہر میں 882,00 ہاوسنگ یونٹس ہیں، جن میں سے 725,000صرف اندرون شہر میں واقع ہے۔

ریاض شہر کی آبادی جو 1931میں صرف 26000تھی اب بڑھ کر لاکھوں میں ہوگئی ہے۔ بھاری جرمانوں اور سزاوں کے باوجود گاڑی چوری کے واقعات میں کمی نہیں آسکی ۔صرف 2014میں 9000گاڑیاں چوری ہوئی تھیں، جن میں سے 4200گاڑیاں مالکان کوواپس مل گئی تھیں۔ جبکہ 2015میں یہ تعداد بڑھ کر 20,136ہو گئی تھی۔

(جاری ہے)

اسی کے مقابلے میں مکہ میں 2881اور دمام میں 13,25گاڑیاں چوری ہوئی۔ ریاض شہر میں زیادہ تر گاڑیاں رات کے اوقات میں چوری کی گئیں۔

ایسے اوقات میں شہریوں کی زیادہ توجہ نہیں ہو تی۔ تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ اگر سزاؤں اور جرمانوں میں اضافہ کر نے ،سروس لینز پر مزید کیمرے نصب کرنے ،اور خفیہ نگرانی بڑھانے سے گاڑی چوری کی وارداتوں پر قابو پا یا جا سکتا ہے۔اسکے علاوہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے ایسے واقعات کی روک تھام کی جا سکتی ہے۔