پسوور،مسلح افراد نے پیشی پر آئی ہوئی خاتون کو اغواء کرکے لے گئے

شہریوں نے ایک ملزم گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا،مقدمہ درج

ہفتہ 18 جون 2016 15:25

پسرور ا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 جون۔2016ء) بارہ مسلح افرواد نے تاریخ پیشی کے لیے آنے والی شادی شدہ خاتون کو مین کیچری سے اغوا کر لیاوہاں پر موجود عوام نے ایک ملزم کو موقع پر پکڑ کر تشدد کے بعد تھانہ سٹی پولیس کے حوالے کر دیا پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا واقعات کے مطابق پسرور کے گاؤں چانگیریاں کی رہائشی عست بی بی کی شادی دس سال قبل پسرور کے گاؤں متیکے میں رانا مراد نامی شخص سے ہوئی اور شروع ہی سے گھر میں لڑائی جھگڑا ہوتا رہتا تھا جس پر دونوں میاں بیوی میں علحدگی ہو گئیاور عصت بی بی نے عدالت میں تنسخ نکاح کا دعوا دائیر کردیا اور آج عصت بی بی تاریخ پیشی کے لیے اپنے بھائی سلیم اور بہن شمح عصمت کے ساتھ عدالت آ رہی تھی کہ بارہ مسلح افراد محمد اصغر۔

(جاری ہے)

محمد اکبر۔محمد ارشد۔محمد عمران اور رانا مراد جو کہ پہلے ہی سے وہاں پر موجود تھے جسے ہی عصمت بی بی تھانہ سٹی کے سامنے پہنچی تو ملزمان نے ان پر تشدد شروع کر دیا جس کی وجہ سے سے محمد سلیماور اور کی بہن شع شدید زخی ہو گے اور ملزمان عسمت بی بی کو اغوا کر کے گاڑی میں ڈال کر لے گے وہاں پر لوگوں کا رش لگ گیا اور لوگوں نے پولیس کے پہنچے سے پہلے ہی ایک ملزم رانا مراد کو پکڑ کر اس پر تشدد شروع کر دیا اور اس کو پولیس کے حوالے کر دیا تھانہ سٹی پولیس نے ملزمان کے خلاف اغوا اور تشدد کرنے کا مقدمہ درج کر کے باقی ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے یاد رہے کہ ملزم رانا مراد حالیہ بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی ٹکٹ سے یونین کونسل کیپور پور سے کونسلر کا الیکشن لڑ چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :