پینے کا صاف پانی ہر شہری کی بنیادی ضرورت ہے، اربوں کی لاگت سے منصوبے پر کام کا آغاز کر دیاگیا، منصوبہ عوام کی صحت کے حوالے سے بہت اہمیت کا حامل ہے،پنجاب حکومت صاف پانی پروگرام کے تحت عوام کو پینے کے صاف پانی کا حق دیگی

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا اجلاس سے خطاب

ہفتہ 18 جون 2016 15:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جون ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پینے کا صاف پانی ہر شہری کی بنیادی ضرورت ہے، اربوں روپے کی لاگت سے منصوبے پر کام کا آغاز کر دیاگیا، منصوبہ عوام کی صحت کے حوالے سے بہت اہمیت کا حامل ہے،پنجاب حکومت صاف پانی پروگرام کے تحت عوام کو پینے کے صاف پانی کا حق دے گی۔وہ ہفتہ کو یہاں اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو صاف پانی کمپنی کے منصوبے کے مختلف امور کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے کے مختلف امور پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ اس پروگرام کے باعث غیر معیاری پانی کی وجہ سے جنم لینے والی بیماریوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی، جبکہ عوام کی صحت کے حوالے سے یہ پروگرام بہت اہمیت کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پنجاب صاف پانی پروگرام کیلئے تیس ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے جبکہ صاف پانی کمپنی کی استعداد کار بڑھانے کیلئے بھی فوری اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کیلئے دنیا کی بہترین کمپنیوں کا شفاف انداز سے قواعد و ضوابط مد نظر رکھ کر انتخاب کیا جائے، اور اس ضمن میں ہونے والے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :