پشاور ، پولیس اور سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن ، 4 افغان باشندوں سمیت 31 مشتبہ افراد گرفتار

ہفتہ 18 جون 2016 15:15

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جون ۔2016ء) حیات آباد اور گردونواح کے علاقے میں رینجرز، پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 4 افغان باشندوں سمیت 31 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو حیات آباد اور گردونواح کے علاقے میں رینجرز، پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کرکے 4 افغان باشندوں سمیت 31 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ، گرفتار افراد سے مزید تفتیش جاری ہے

متعلقہ عنوان :