طارق فاطمی، فواد حسن فواد ، پرویز رشیداور سینیٹر مشاہد اللہ وزیراعظم سے ملاقات کیلئے لندن روانہ

ہفتہ 18 جون 2016 15:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جون ۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی طارق فاطمی، وزیراعظم کے سیکرٹری فواد حسن فواد ، وزیر اطلاعات پرویز رشیداور سینیٹر مشاہد اللہ وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کیلئے لندن روانہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی طارق فاطمی ، وزیراعظم کے سیکرٹری فواد حسن فواد، وزیر اطلاعات پرویز رشید اور سینیٹر مشاہد اللہ وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کیلئے لندن روانہ ہو گئے ہیں، تینوں رہنما اسلام آباد سے لندن کیلئے روانہ ہوئے ہیں، وزیراعظم نواز شریف سے ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ کریں گے، گزشتہ روز وزیراعظم نواز شریف نے تینوں رہنماؤں کو لندن طلب کیا تھا، وزیر اطلاعات پرویز رشید وزیراعظم کو سیاسی صورتحال پر اور الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کیلئے قائم کمیٹی سے متعلقہ امور سے آگاہ کریں گے، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی پاک افغان کشیدگی اور دیگر خارجہ امور پر وزیراعظم کو آگاہ کریں گے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم روبصحت ہیں اور ملکی امور کی نگرانی کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :